بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جب بھی میچ میں برا کھیلتے ہیں تو اکٹھے بیٹھ کرغلطیوں کا جائزہ لیتے ہیں، شاہین آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیریز کا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے، پہلے ون ڈے میں جو غلطیاں کیں اس کا جائزہ لیکر کم بیک کریں گے، لارڈز کا گراؤنڈ اور کنڈیشنر ہماری ٹیم کیلئے ساز گار رہا ہے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ مجھے یقین ہے ہم لارڈز کے میدان میں کم بیک کریں گے، اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، لارڈز میں ہماری حالیہ پرفارمنس بہتر رہی ہے۔

فاسٹ بولرنے کہا کہ بیٹنگ اور بولنگ میں پارٹنر شپ لگانے کی ضرورت ہے، انگلینڈ میں ہمیشہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو فینز کی سپورٹ رہتی ہے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ کارڈف میں بھی حوصلہ افزائی کے لیے شائقین موجود تھے، امید ہے لندن میں بھی پاکستانی شائقین میچ دیکھنے آئیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.