بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان امریکا کے ساتھ علاقائی امن سے متعلق دوطرفہ تعاون کیلئے پُرعزم ہے، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ پاکستان امریکا کے ساتھ اقتصادی تعاون، علاقائی امن سے متعلق دوطرفہ تعاون کیلئے پُرعزم ہے۔

شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

اس موقع پر دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گيا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.