بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسلسل مہنگائی کا چوتھا ہفتہ، چینی سمیت 23 اشیاء کی قیمتوں کو پر لگ گئے

نئے مالی سال کے پہلے ہفتے ہی مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ صفر 7 فیصد اضافہ ہوگیا، جس کے بعد مجموعی شرح 12 اعشاریہ28 فیصد ہوگئی۔

عید سے پہلے لہسن، آلو، پیاز، ٹماٹر اور چینی سمیت 23 اشیاء کی قیمتوں کو پر لگنے لگے جبکہ ملک میں چینی کی اوسط قیمت 100 روپے سے اوپر چلی گئی۔

مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ جاری رہا، ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت 2 روپے 55 پیسے فی کلو بڑھ کر 100 روپے 65 پیسے فی کلو ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ٹماٹر اوسط 6 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگے، لہسن 16 روپے 66 پیسے فی کلو، پیاز کی قیمت میں ایک روپے 94 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو کی قیمت ایک روپے 2 پیسے فی کلو بڑھی، انڈے اوسط 2 روپے 54 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 12 روپے 11 پیسے مہنگا ہو گیا۔

حالیہ ہفتے 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، مرغی اوسط 28 روپے 92 پیسے فی کلو سستی ہوئی، کیلے 3 روپے 93 پیسے فی درجن، دال مونگ کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی کلو کمی ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 2 روپے 50 پیسے سستا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.