بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حج ویزوں کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا، طاہراشرفی

وزیراعظم کےخصوصی نمائندے حافظ طاہر محمود اشرفی نےکہا ہے کہ سعودی عرب نے حج کے سلسلہ میں پاکستان یا کسی بھی جگہ پر ویزے نہیں دیئے۔

اپنے بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ حج ویزوں کےنام پر عوام کو گمراہ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ حج مقدس فریضہ ہے جس کے لئے صحت، سفر کا امن اور اخراجات کا ہونا لازم ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حج کا اہم رکن وقوف عرفہ 19 جولائی کو ادا کیاجائیگا۔

طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے عالم اسلام کے ذمہ داران کے ساتھ مل کر شریعت کے مطابق فیصلہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.