جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

حمزہ شہباز سے با ضابطہ طور پر رابطہ کیا جا رہا ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب 48 گھنٹے کا انتظار نہیں کریں، اسمبلی تحلیل کرنے کا پروانہ جاری کریں، تاکہ فوری نگراں سیٹ اپ کا عمل شروع ہو سکے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت نے 3 دن میں نگران سیٹ اپ کا فیصلہ کرنا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے رابطہ کیا جا رہا ہے ،امید ہے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے ایسا نام سامنے آئے گا جو غیرجانبدار الیکشن کرواسکے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اسمبلی توڑنے کی سمری تیار کرلی ہے، وفاقی حکومت کو کہتے ہیں پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ کر الیکشن کا فریم ورک طے کرے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت پاکستان کی معیشت کو تباہ حال کر گئی، ملک کی معاشی بدحالی کی بنیادی وجہ منی لانڈرنگ تھی، یہ ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو تباہ کرکے ملک سے گئے، وزیر خزانہ ہی منی لانڈرنگ میں ملوث ہو تو ملک میں معاشی خوشحالی کیسے آ سکتی ہے؟

دونوں ارکان کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا گیا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ  کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات وقت پر ہوں گے، نئی برائلر ایم کیو ایم کی درخواست عدالت نے مسترد کی ہے، جمہوریت کی بنیاد ووٹ پر ہوتی ہے الیکشن نہیں کروانا چاہتے تو پھر جمہوریت کا کوئی تصور رہ نہیں جاتا،  پی ٹی آئی سندھ کے احتجاج کی کال برقرار ہے یہ احتجاج ملک گیر بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں الیکشن سے بچنے کی کوشش کر رہی ہیں، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں عوام کا سامنا کرنے سے ڈر رہی ہیں، سپریم کورٹ یقینی بنائے کہ الیکشن شیڈول کے مطابق ہوں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر الیکشن پر بات کریں، ملک میں ایک ہی دن عام انتخابات ہونے چاہئیں، وفاقی حکومت سے کہتے ہیں آپ الیکشن سے کتنی دیر کترا لیں گے، پاکستان کو مزید امتحانات میں نہ ڈالیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے اراکین اسمبلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد سے ملک کی سیاست کو پاک کرنا عوام کی ذمہ داری ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صدر، وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، یہ ان کا آئینی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے بڑے پن کا ثبوت دیا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان پر حملے کی تفتیش کو آزادانہ طور پر ہونے دیا جائے، کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ تفتیش میں کوئی رکاوٹ ڈالے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف واپس آئیں اور کیسز کا سامنا کریں، اب نعرہ یہی ہوسکتا ہے کہ نواز شریف لاؤ پلیٹ لیٹس بڑھاؤ، پتا چلا ہے کہ ن لیگ والے لوٹوں کو ٹکٹ نہیں دے رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.