جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

جسٹس عائشہ فوربز کی 50 کامیاب ایشیائی خواتین کی فہرست میں شامل

فوربز بزنس میگزین نے ایشیائی ملکوں کی 50 سال سے زائد عمر کی 50 کامیاب خواتین کی فہرست جاری کر دی ہے۔ 

فوربز کی فہرست میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جسٹس عائشہ ملک بھی شامل ہیں۔

فوربز میگزین نے جسٹس عائشہ ملک کو 50 سال سے زیادہ عمر میں کامیاب خاتون اور نوجوانوں کے لیے مثال قرار دیا۔ 

جسٹس عائشہ ملک جنوری 2021 میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج مقرر ہوئی تھیں۔ 

یاد رہے کہ جسٹس عائشہ ملک کو برطانوی نشریاتی ادارے نے بھی 2021 کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.