جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی ہوں گے: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن 15 جنوری کو ہی کروانے کا فیصلہ کیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں ہونے والے اجلاس میں کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر غور کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس سندھ حکومت کا 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانے کا فیصلہ مسترد کردیا  گیا۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہےکہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 15 جنوری کو ہی مکمل کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو انتخابات کے دوران انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج یا رینجرز کی تعیناتی کو یقینی بنانے کو بھی کہا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی،حیدرآباد اور دادو میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا اعلان کیا ہے جب کہ جماعت اسلامی نے سندھ حکومت کے فیصلے پر آج دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.