جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

4 سال پنجاب کے وسائل لوٹنے والوں سے صوبہ پاک ہوگیا، الحمداللّٰہ، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الحمدا للّٰہ 4 سال پنجاب کے وسائل لوٹنے والوں سے صوبہ پاک ہوگیا ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب کے وسائل اور عوام کی محنت کی کمائی سے ہیرے کی انگوٹھیاں خریدنے والوں کو صوبے کے عوام پہچان گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈالر کے بحران میں سٹہ بازی کا بھی بڑا کردار ہے، حکومت کارروائی کر رہی ہے، ستر سے ایک ارب کی سرمایہ کاری رئیل اسٹیٹ میں ڈالی گئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن ایجنٹ کا وفاق کی طرح ووٹ اور الیکشن کی طاقت سے پنجاب سے بھی صفایا کریں گے، ووٹ کی طاقت سے ان لٹیروں فارن ایجنٹس اور فرنٹ مینوں کا خاتمہ کریں گے۔

 وزیر اطلاعات نے کہا کہ 4 سال بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور فرنٹ مینوں کے ذریعے وفاق اور پنجاب کو لوٹا گیا، پنجاب میں پھر خوش حالی کا دور شروع کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.