جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے سیکورٹی انتظامات، ضلع شرقی پولیس کا فلیگ مارچ

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی سیکورٹی کے سلسلے میں ضلع شرقی پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا، جس میں تمام پولیس افسران اور تھانوں کی نفری نے شرکت کی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایسٹ سید عبدالرحیم شیرازی کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری مزار قائد کے قریب شاہراہ قائدین پر جمع ہوئی۔

پولیس کی نفری کو جناح گراؤنڈ میں لائن اپ کیا گیا جس کے بعد ایس پی جمشید کوارٹر اور ایس پی گلشن اقبال سمیت تمام تھانوں کی پولیس موبائل اور عملہ فلیگ مارچ پر روانہ ہوا۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کی قیادت میں فلیگ مارچ نمائش چورنگی سگنل سے شروع ہو کر تاج کمپلیکس، پریڈی اسٹریٹ، نیو پریڈی اسٹریٹ، پیپلز چورنگی، بنوری ٹاؤن، جمشید روڈ، یاد گار فش، سینٹرل جیل گیٹ، جیل برج، شہید ملت روڈ سے مین شاہراہ فیصل پہنچا۔

فلیگ مارچ کے شرکاء شاہراہ فیصل پر کارساز اور ڈرگ روڈ سے ہوتے ہوئے راشد منہاس روڈ پہنچے جہاں نیپا فلائی اور گلشن اقبال یوٹرن سے ہوتے ہوئے مسکن چورنگی اور پھر ابو الحسن اصفہانی روڈ سے عباس ٹاؤن پہنچے۔ 

بعدازاں فلیگ مارچ الآصف اسکوائر سپر ہائی وے پر اختتام پذیر ہوا۔ جس کے بعد پولیس شرکا لیاری ایکسپریس وے سے ہوتے ہوئے واپس اپنے تھانوں میں چلے گئے۔ 

فلیگ مارچ کے دوران پولیس موبائلوں سے ہوٹر بجائے جاتے رہے، ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو پولیس کی موجودگی اور بھرپور تحفظ کا احساس دلانا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.