جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

بلدیاتی انتخابات، کراچی میں انتخابی سامان ڈسٹری بیوشن سینٹرز منتقل

سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے یا نہیں یہ صورتحال اب تک کلیئر نہیں ہو سکی، دوسری جانب کراچی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابی سامان ڈسٹری بیوشن سینٹر تک پہنچا دیا گیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے شہر کے ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر سے انتخابی سامان ٹرکوں کے ذریعے ڈسٹری بیوشن سینٹرز تک پہنچا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر الیکشن ہوتے ہیں تو کل سے سامان پولنگ اسٹیشن تک منتقل کیا جائے گا۔

انتخابی سامان کی منتقلی کے وقت پولیس اور سیکیورٹی ادارے بھی موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.