جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ارکان قومی اسمبلی سے استعفے طلب کرلیے

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے اراکین قومی اسمبلی سے استعفے طلب کر لیے، 2  وفاقی وزراء، ایک معاون خصوصی نے استعفے رابطہ کمیٹی کوجمع کروادیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امین الحق اور فیصل سبزواری کی جانب سے استعفے رابطہ کمیٹی کو جمع کروادیے گئے۔

ایم کیو ایم کے معاون خصوصی صادق افتخار نے بھی اپنا استعفیٰ رابطہ کمیٹی کو جمع کروادیا۔

رابطہ کمیٹی نے بہادرآباد مرکز پر جاری اجلاس میں اپنے ارکان قومی اسمبلی سے استعفے طلب کیے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وفاقی کابینہ اور حکومت سے علیحدگی کے آپشنز پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے 24 گھنٹوں میں اہم اعلان متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.