جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

عمران خان کو دو زندگیوں کے لیے نااہل کرنا چاہیے، سردار ایاز صادق

وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ میاں صاحب کو تنخواہ لینے پر نااہل کیا گیا، اس حساب سے عمران خان کو دو زندگیوں کے لیے نااہل کرنا چاہیے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ میرا خیال ہے میاں صاحب کے کیسز کے فیصلے جلد آئیں گے جبکہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ بھی آجانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ، فارن فنڈنگ اور بیٹی کے کیسز پر عمران خان کے خلاف فیصلے جلد آنے چاہئیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شہباز شریف حکومتی امور میں مصروف ہیں، مریم کی تقرری سے ری آرگنائزیشن میں بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو چیف آرگنائزر بنانے کا میاں صاحب کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے، تاحال مریم کی وطن واپسی کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔

سردار ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کے عمل میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے، یہ مستقل نہیں ہوتا، وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ سے زمینی حقائق کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھرپور تیاری سے الیکشن میں جائیں گے، یقین ہے پنجاب میں حکومت مسلم لیگ ن بنائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی اسمبلی کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، عمران خان معیشت کے بارے میں لوگوں کا اعتماد توڑنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 12 ارب ڈالر کے وعدے ہوئےہیں، معیشت بحال ہو رہی ہے، عمران خان 4 سال میں جو حالت کرکے گئے تھے، اسے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.