جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

آٹے کی قلت کم ہوتے ہی قیمتیں نیچے آنا شروع ہوگئیں

ملک بھر میں آٹے کی قلت میں کمی کے بعد قیمتیں نیچے آنا شروع ہوگئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹا 15 روپے فی کلو سستا ہوگیا، آٹے کے 15 کلو تھیلے کی قیمت 225 سے 230 روپے تک کمی ہوگئی۔

اسلام آباد میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 2280 روپے سے کم ہوکر 2050 پر آگیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں 6 سے 7 روپے کی کمی سامنے آئی ہے۔

صوبے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3100 سے کم ہوکر 2400 اور 2500 روپے میں دستیاب ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سندھ میں 1 لاکھ 65 ہزار ٹن گندم ریلیز کردی گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق صوبے میں حکومتی ریٹ 65 روپے جبکہ مارکیٹ ریٹ 95 روپے فی کلو ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پنجاب میں روزانہ 26 ہزار ٹن گندم ریلیز کی جارہی ہے، صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.