اتوار 25؍محرم الحرام 1445ھ13؍اگست 2023ء

جج ہمایوں دلاور کی نواز شریف کے ساتھیوں کے ہمراہ شاپنگ، جیو فیکٹ چیک نے خبر کی تردید کردی

کیا سابق وزیراعظم کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے لندن میں نواز شریف کے قریبی لوگوں کے ساتھ شاپنگ کی؟ جیو فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا پر پھیلی اس خبر کی تردید کردی۔

سوشل میڈیا پوسٹوں میں الزام لگایا گیا کہ جج ہمایوں دلاور لندن میں نواز شریف کے قریبی لوگوں کے ساتھ شاپنگ کر رہے ہیں۔

ایک سال میں جج ہمایوں دلاور نے7 مجرمان کو سزائے موت سنائی، ایک سال میں جینڈر بیسڈ وائلیشن کورٹ میں11 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی۔

جیو فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا خبروں کی جانچ کا مؤثر پلیٹ فارم فراہم کردیا، کسی بھی خبر کی نشاندہی کرنے کے لیے جیو فیکٹ کی انگلش اور اردو ویب سائٹ پر رجوع کیا جاسکتا ہے۔

 فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی کسی خبر کی سچائی کے لیے جیو فیکٹ چیک کے نام سے سرچ کیا جاسکتا ہے، کسی بھی دعوے کی نشاندہی کے لیے جیو فیکٹ چیک کی ویب سائٹ پر اپنی آراء بھی دے سکتے ہیں۔

 فیک نیوز سے چھٹکارا پا کر جیو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.