بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی دھمکی پر غیر ملکی کرکٹرز کشمیر پریمیئر لیگ سے دستبردار

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی دھمکی کے باعث ٹورنامنٹ میں شریک تمام غیر ملکی کرکٹرز کشمیر پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق لیگ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ 6 اگست سے ٹورنامنٹ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہوگا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھارتی بورڈ کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ کشمیر گئے توان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سمیت انڈین کرکٹ کے دروازے بند کردیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دھمکی کے بعد غیر ملکیوں کی ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کے ایجنٹ کو بی سی سی آئی کے اعلیٰ افسر کی طرف سے دھمکی دی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.