وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شاندار پرفارمنس کے معترف ہیں۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر اسد عمر نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد، زبردست پرفارمنس رہی اس سیریز میں۔‘
انہوں نے لکھا کہ بابر اعظم تو دن بدن بہتر نہیں عظیم تر ہوتے جا رہے ہیں لیکن سیریز کا شہزادہ فخر زمان رہا۔‘
وفاقی وزیر نے لکھا کہ ’اللہ اور ملک کا نام روشن کرنے کی ہمت دے‘
یاد رہے کہ جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے اور آخری فیصلہ کُن میچ میں پاکستان 28 رنز سے کامیاب رہا، میچ میں 101 رنز کے ساتھ فخر زمان ٹاپ اسکورر رہے جبکہ بابر اعظم نے 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
پاکستان نے ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔
Comments are closed.