بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اویس قادر شاہ کا سندھ میں گیس بحران کی تحقیقات کا مطالبہ

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے صوبے میں گیس بحران پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ 

انھوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے انکشاف کیا تھا کہ سندھ کی گیس دیگر صوبوں کو دی گئی ہے۔

اویس قادر شاہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ تابش گوہر کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت جواب دے سندھ کی گیس دیگر صوبوں اور سوئی نادرن کو کیوں دی گئی؟

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کاکہنا ہے کہ کراچی میں 250 بسیں لا رہے ہیں،اس سال کےآخر تک 250 بسیں کراچی کی سڑکوں پر آجائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی گیس کے متعلق کوئی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ایل این جی وقت پر خریدتی تو بحران پیدا نہ ہوتا، سندھ تو گیس پیدا کرتا ہے بحران دیگر صوبوں میں آتا سندھ میں کیسے آیا؟

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز اور صنعتیں بند ہونے سے لاکھوں نوجوان بیروزگار ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.