بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج کے اجلاس میں وزیراعظم شریک نہیں ہوں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم شریک نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ طے ہوا تھا کہ دفاعی اورقومی سلامتی کمیٹی کے ارکان شرکت کریں گے، سیاسی جماعتوں کے لیڈرز کو کہا گیا تھا کہ اپنے ممبران کوخود منتخب کریں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف…

وفاقی وزیر نے بتایا کہ دفاعی اور خارجہ کمیٹی کے ارکان شرکت کریں گے، اپوزیشن کے کون سے ارکان شرکت کریں گے یہ مجھے علم نہیں۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ اجلاس میں بنیادی طور پر افغانستان کی صورتحال پرگفتگو ہوگی، کشمیرسمیت دیگر ایشو پر سوال ہوا تو کمیٹی کو بریف کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی اجلاس کو بریفنگ دیں گے، آرمی چیف بھی آج کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.