بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فضل الرحمان مکمل صحتیاب، اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمٰن مکمل صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، اسپتال کے عملے نے مولانا کو الوداع کیا۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن بیماری  کے سبب ایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن آج رات اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان 4 جولائی کو سوات میں پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.