بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں پیٹرول خطے کے دوسرے ممالک سے سستا ہے، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ خطے کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جون میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 110روپے 6 پیسے فی لیٹر تھی۔

اس موقع پر سری لنکا میں 145 روپے 6 پیسے، بھارت میں 214 روپے ایک پیسہ، چین میں 181 روپے 6پیسے، بھوٹان میں 145 روپے 7پیسے، بنگلہ دیش میں 165 روپے 8پیسے، انڈونیشیاء میں 115 روپے 9 پیسے اور نیپال میں 169 روپے 5پیسے پیٹرول کی قیمت تھی۔

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے پشاور میں بھی شہری پریشان ہیں اور کہتے ہیں کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے دوسری اشیائے ضروریہ بھی مہنگی ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے اضافہ کیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 112 روپے 69 پیسےہوگئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 113 روپے 99 پیسےمقرر ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے سے نئی قیمت 83 روپے 40 پیسے ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.