بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محکمہ مال پنجاب کیلئے 4 ہزار 80 اسامیوں کی منظوری

پنجاب کے محکمہ مال میں 4 ہزار 80 نئی اسامیوں کی منظوری دے دی گئی۔

محکمہ مال پنجاب کے ذرائع کے مطابق محکمے میں 3 ہزار 800 پٹواری، 90 تحصیل دار اور 190 نائب تحصیل دار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی پبلک سروس کمیشن…

ذرائع محکمہ مال پنجاب نے بتایا ہے کہ پٹواریوں کی بھرتی ضلعی ریکروٹمنٹ کمیٹیاں کریں گے۔

انٹر میڈیٹ تک تعلیمی قابلیت رکھنے اور کمپیوٹر جاننے والے پٹواریوں کی نشستوں کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

لاہور کے 15 کالجز میں پرنسپلز کی خالی اسامیوں کے انکشاف کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے پٹواری دہی مرکز مال میں تعینات کیئے جائیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نائب تحصیل دار اور تحصیل دار کی اسامیوں پر پنجاب پبلک سروس کمیشن بھرتی کرنے کا مجاز ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.