بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان کردیا، جس کے مطابق ٹیکس گزار 30 ستمبر تک اپنے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کر سکتے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعلامیہ کے مطابق ٹیکس برائے سال 2021 کے لیے آن لائن انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کے فارم جاری کردیے گئے ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تنخواہ داروں اور ایسوسی ایشن آف پرسنز کے لیے الگ فارمز اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

تعمیراتی شعبے کے لیے حکومت کی طرف سے دی گئی ایمنسٹی اسکیم آج ختم ہو گئی، حکومت اگر اسکیم میں توسیع چاہتی ہے تو اس کیلئے قانون سازی کرنا پڑے گی یا آرڈیننس لانا ہو گا۔

اسی طرح کاروبار ی حضرات کے لیے بھی الگ فارم اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق ٹیکس گوشوارے آن لائن ویب پورٹل کے ذریعے داخل کیے جا سکتے ہیں، ٹیکس گزاروں کی رہنمائی کے لیے مہم بھی چلائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.