بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امارت میں آج کورونا کے 1675 نئے مریضوں کی تشخیص، 8 اموات

متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 91 ہزار کورونا وائرس کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ 

امارتی وزارت صحت کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 675 کورونا مریضوں کی تشخیص ہوئی۔ یوں امارات میں کورونا مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 34 ہزار 582 ہوگئی ہے۔ 

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 8 اموات ہوئیں ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 29 لاکھ 85 ہزار 685 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 39 لاکھ 62 ہزار 914 ہو گئیں۔

وزارت صحت کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک ہزار 819 ہوگئی، جبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 556 کورونا وائرس کے مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ 

وزارت صحت نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 6 لاکھ 12 ہزار 998 ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.