بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گیس شارٹ فال پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے لب کشائی کردی

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سندھ میں گیس کے شارٹ فال سے متعلق لب کشائی کردی۔ 

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن کا گیس شارٹ فال صرف 80 لاکھ مکعب فٹ یومیہ رہ گیا ہے۔ 

حماد اظہر نے بتایا کہ یہ سب کنارپساکھی گیس فیلڈ کی بروقت سالانہ مرمت کے باعث ممکن بنایا گیا۔

اویس قادر شاہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ تابش گوہر کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دوسرے فیلڈز سے بھی سوئی سدرن کو گیس سپلائی بڑھائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سندھ میں گیس کا بحران پیدا ہونے پر وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے گیس بحران کی تحقیقات کرنے اور اس میں تابش گوہر کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.