بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: ساڑھے 38 ہزار کورونا ویکسین ضائع ہونے کا انکشاف، ڈاکٹر یاسمین راشد کی تردید

پنجاب میں کورونا وائرس کی 38 ہزار 557 ویکسین کے ضائع ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

ذرائع محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ 2 ہزار 959 ویکسین لاہور میں ضائع ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منڈی بہاءالدین میں 1265، بہاولنگر میں 1170 ویکیسن ضائع ہوئی، اسی طرح بہاولپور میں 1140، چکوال میں 1111 ویکسین کا ضیاع ہوا۔ 

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ویکسین مناسب درجہ حرارت اور مقررہ وقت پر نہ لگنے پر ضائع ہوئی، جبکہ کچھ ویکسین ٹکرا کر ٹوٹنے کے باعث ضائع ہوئی۔

ضائع ہونے والی ویکسین میں تمام برانڈز کی ویکسین شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوئی کورونا ویکسین ضائع نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ویکسین اسٹاک کا تمام ریکارڈ موجود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.