بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

بابر اعظم، محمد رضوان نے شاندار فتح کے بعد کیا کہا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے محمد رضوان اور عبداللّٰہ کی عمدہ بیٹنگ کی کھل کر تعریف کی۔

سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ 2023ء میں تاریخی فتح کے بعد گفتگو میں بابر اعظم نے کہا کہ عبداللّٰہ شفیق کا یہ پہلا ورلڈکپ ہے، وہ بہت ہی اچھی فارم میں ہیں۔

پاکستان نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار 263 رنز سے بڑا ہدف چیز کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ میچ میں محمد رضوان اور عبداللّٰہ شفیق نے عمدہ بیٹنگ کی۔

میچ میں 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 131 رنز بنانے والے محمد رضوان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایسی پرفارمنس دینے پر فخر محسوس ہوتا ہے، ہدف مشکل تھا لیکن یقین تھا کہ ہم یہ ہدف حاصل کرلیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.