بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

نواز شریف کی وطن واپسی کا سفر شروع

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا سفر شروع ہوگیا، لندن سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے، جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے۔

اس سے قبل نواز شریف ایون فیلڈ پہنچے جہاں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے اپنے قائد کو الوداع کہا۔

سعودی ایئر لائن اس پرواز کے لیے محض تین سال پرانا بوئنگ 787 ڈریم لائنر جدید طیارہ استعمال کر رہی ہے۔

سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے دوران نواز شریف کی اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔

سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے نواز شریف 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے اور وہاں 3 دن قیام کے بعد 21 اکتوبر کو لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔ نواز شریف کی دبئی میں بھی متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے پاکستان آنے کے لیے دبئی سے اسپیشل طیارہ بُک کروا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے اسے ’امیدِ پاکستان‘ کا نام دیا جائے گا۔

 نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان جانے کے لیے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے۔

یہ خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کے لیے اڑان بھرے گی۔

نواز شریف لاہور پہنچ کر مینارِ پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.