بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

اسلام آباد: قطر کی مسلح افواج کے سربراہ کا ایئرہیڈ کوارٹرز کا دورہ

قطر کی مسلح افواج کے سربراہ نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد عقیل النبیت نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں بین الاقوامی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

معزز مہمان کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

ملاقات کے بعد ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معزز مہمان کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.