بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

چیف جسٹس کا پارلیمنٹ کی بالادستی تسلیم کرنا خوش آئند ہے، سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کا پارلیمنٹ کی بالادستی تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سیف اللّٰہ ابڑو، سینیٹر مصدق ملک اور حافظ حمد اللّٰہ نے گفتگو کی۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ مسائل کے حل کےلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بیٹھنا چاہیے، الیکشن 90 روز میں ہونے کا کیس بھی عدالت میں زیر التوا کا شکار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت براہ راست ٹی وی پر نشر کرنا خوش آئند تھا، امید ہے چیف جسٹس پاکستان زیر التوا کیسز کو بھی جلد سنیں گے۔

سیف اللّٰہ ابڑو نے مزید کہا کہ نواز شریف کو پاکستان آنا چاہیے، وہ پاکستان آئیں گے تو ان کے کیسز بھی ختم ہوجائیں گے، الیکشن کمیشن تاریخ بھی دے دے گا۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی دھاندلی سے جیتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.