بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کا سائفر کیس کی کارروائی رکوانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین نے سائفر کیس کی کارروائی رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سائفر کیس کی ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر حکم امتناع دیا جائے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست میں کہا گیا کہ 17 اکتوبر کو ٹرائل کورٹ نے فرد جرم عائد کرنے کےلیے کیس رکھا ہوا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.