بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا

انتخابات کےانعقاد پر الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے معاملے پر تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا۔

چارٹر آف ڈیمانڈ علی ظفر، بابر اعوان اور بیرسٹر گوہر پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی نے اسلام آباد میں پیش کیا۔ تحریک انصاف کاپیش کیا گیا چارٹر آف ڈیمانڈ 25 نکات پر مشتمل ہے۔ 

چارٹر آف ڈیمانڈ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری، انسانی حقوق سمیت دیگر امور اجاگر کیے گئے ہیں۔ چارٹر آف ڈیمانڈ میں 90 روز میں آزاد اور منصفانہ انتخاب کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن 90 روز کی مدت میں انتخابی شیڈول جاری کرے۔

پارٹی رہنماؤں کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان انتخابات میں تاخیر کی کوشش ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.