بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف مقدمہ واپس لینے سے انکار کردیا ہے۔
قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی ملک سکندر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سرِعام جرم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے ہمارے اراکین کو بکتر بند سے کچلنے کی کوشش کی۔
اس سے قبل بلوچستان حکومت نے بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے حوالے سے اپنی ایف آئی آر واپس لے لی ہے۔
اپوزیشن ارکان کئی روز سے احتجاجاً تھانہ بجلی روڈ میں بیٹھے تھے اور انہوں نے پولیس کو گرفتاری کی پیشکش بھی کی تھی۔
Comments are closed.