آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جرمنی کا سرکاری دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی جرمن آرمی کے چیف آف ڈیفنس جنرل ایبرہرڈزورن سے ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر جنرمن ڈائریکٹر جنرل فار سیکیورٹی اینڈ ڈیفنس بھی موجود تھے، دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل ایبرہرڈزورن کی ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، علاقائی سیکیورٹی پر بھی اس کے مثبت اثرات ہوں گے۔
جرمن چیف آف ڈیفنس نے علاقائی امن و سیکیورٹی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوران گفتگو جرمن چیف آف ڈیفنس نے افغانستان کے امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
Comments are closed.