امیزون کے بانی جیف بیزوس نے امریکی ریاست فلوریڈا میں 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی نئی کوٹھی خرید لی۔
فاکس نیوز کے مطابق 59 سالہ جیف بیزوس دنیا کے تیسرے امیر ترین انسان ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 163 ارب ڈالر ہے۔
انہوں نے تین بیڈروم، تین باتھ روم پر مشتمل کوٹھی جون میں خریدی ہے۔
کوٹھی خریدنے سے ایک ماہ قبل ہی بیزوس نے لورین سانچیز کو 25 لاکھ ڈالر کی ہیرے کی انگوٹھی دے کر شادی کی پیشکش کی تھی۔
بیزوس کی نئی کوٹھی انڈین کریک جزیرے پر واقع ہے، اسے 1965 میں تعمیر کیا گیا تھا جبکہ 1985 میں اسے مزید وسعت دی گئی تھی۔
یہ کوٹھی 9 ہزار 259 مربع گز پر محیط ہے، اس جزیرے کی اپنی کونسل ہے، میئر اور پولیس فورس بھی اپنی ہے۔
انڈین کریک پر دیگر اہم شخصیات ٹوم بریڈی، ایوانکا ٹرمپ اور جیرڈ کشنر، کارل ایکاین اور ہولیو اگلیسیس کی بھی رہائش ہے۔
پبلک ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ آخری بار اس کوٹھی کو 1982 میں 14 لاکھ ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔
بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جیف بیزوس اسی علاقے میں دیگر جائیدادیں بھی خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
اب ان کی نظر 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ایک پراپرٹی پر ہے جو اس کوٹھی سے بھی بڑی ہے، اس میں 7 بیڈروم اور 14 باتھ روم ہیں۔
جیف بیزوس نے حالیہ برسوں میں کئی گھر خریدے ہیں، جس میں واشنگٹن، بیورلی ہلز اور ماؤئی شامل ہیں۔
ان کی ملکیت میں مین ہٹن، سیاٹل اور ٹیکساس کی بھی کئی جائیدادیں ہیں۔
Comments are closed.