ہفتہ 24؍محرم الحرام 1445ھ12؍اگست 2023ء

ملاپ پردیپ افغانستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ملاپ پردیپ کمار میوادا کو ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا۔

ملاپ میوادا نے سری لنکا میں افغانستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا۔

ملاپ میوادا اس سے پہلے بنگلادیش کے خلاف سیریز میں افغان ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

ملاپ میوادا کی بطور فل ٹائم بیٹنگ کوچ پاکستان کے خلاف پہلی سیریز ہو گی۔

ملاپ پردیپ کا تعلق بھارت سے ہے۔ ملاپ میوادا بھارت میں متعدد لوکل ٹیموں کی کوچنگ کر چکے ہیں۔

افغانستان کرکٹ ٹیم ان دنوں ہیمبنٹوٹا میں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.