ہفتہ 24؍محرم الحرام 1445ھ12؍اگست 2023ء

چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف سے علیم ڈار کی ملاقات

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار نے ملاقات کی ہے۔

پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی ملاقات میں علیم ڈار نے ذکاء اشرف کو ذمے داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

دوران گفتگو چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے علیم ڈار کی امپائرنگ کے شعبے میں خدمات کو سراہا۔

ذکاء اشرف اور علیم ڈار نے دوران ملاقات پاکستان میں امپائرنگ کے شعبے میں اپ گریڈیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.