ہفتہ 24؍محرم الحرام 1445ھ12؍اگست 2023ء

نگراں وزیراعظم انوار الحق نے بطور سینیٹر ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف واضح مؤقف دیا

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بطور سینیٹر دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ ایک واضح مؤقف دیتے نظر آئے اور ریاست کی کمزوریوں پر کھل کر بات کی۔

انوارالحق کاکڑ نے اندرونی دہشت گردی کو ملکی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔

9 مئی کے واقعات پر بھی انوارالحق کاکڑ  نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب تنقید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے سیاست میں کردار کو کم کرنے کیلئے کسی کو سلطان راہی بننے کی ضرورت نہیں، اس کیلئے سیاسی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.