منگل 4؍صفر المظفر 1445ھ22؍اگست 2023ء

فیصل آباد میں لڑکیوں کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

فیصل آباد میں بھی نوجوان لڑکیوں کو گلی میں اکیلے پا کر ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، بہادر لڑکی نے نوجوان کو ڈانٹ دیا۔

 گرونانگ پورہ کے علاقے میں پیش آنے والے واقعہ کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گلی میں نوجوان لڑکیوں سے قریب سے گزرنے والا اوباش نوجوان انہیں اکیلے پا کر ہراساں کر تا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرکے فرار ہوجاتا ہے۔

جس پر متاثرہ لڑکی مزاحمت کرتی ہوئی پلٹ کر نوجوان کو ڈانٹتی ہے۔

سی سی ٹی وی میں نظر آنے والی ویڈیو سے شناخت ممکن ہونے کے باوجود ابھی تک ملزم کے خلاف کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں آسکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.