پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

پاک افغانستان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ 

میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 کو اسی مقام پر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

ہمبنٹوٹا میں پاکستان سے سیریز کے آغاز سے قبل افغانستان کے کپتان حشمت اللّٰہ شہیدی نے گرین شرٹس کو تحفہ پیش کردیا۔

افغانستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں 0-3 سے فتح ٹیم پاکستان کو پھر سے ایک روزہ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم بنادے گی۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے 116 جبکہ نمبر ون ٹیم آسٹریلیا کے 118 پوائنٹس ہیں، افغانستان کے خلاف گرین شرٹس کی فتح سے اس کے پوائنٹس کی تعداد 119 ہو جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.