بدھ 5؍صفر المظفر 1445ھ23؍اگست 2023ء

پی ٹی آئی چیئرمین کو جیل میں مزید کیا سہولتیں دی گئیں؟

ترجمان جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پریزنز رولز 1978 کے مطابق تمام سہولتیں حاصل ہیں، ان کے سیل میں نیا واش روم تعمیر کیا گیا ہے۔

 ایڈیشنل سیشن جج اٹک کے دورہ جیل پر ترجمان محکمہ جیل خانہ جات نے  وضاحت کردی۔

ترجمان جیل خانہ جات نے کہا کہ پریزنز رولز 1978 کے رول 257، 771 کے مطابق تمام سہولتیں دی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل میں نیا واش روم تعمیر کیا گیا ہے، واش روم کی دیواریں 5 فٹ اونچی رکھی ہیں اور دروازہ بھی لگایا ہے۔

واش روم میں ویسٹرن کموڈ اور واش بیسن لگائے گئے ہیں۔ باتھ سوپ، پرفیوم، ایئر فریشنر، تولیہ اور ٹشو پیپر بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیڈ، تکیہ، میٹرس، میز، کرسی، ایئر کولر اور ایگزاسٹ فین موجود ہے۔ فروٹ، شہد، کھجوریں، جائے نماز، قرآن مجید اور کتابیں دی جا چکی ہیں۔

ترجمان جیل خانہ جات نے کہا کہ جیل میں پانچ ڈاکٹرز تعینات ہیں، ایک ڈاکٹر ہمہ وقت وہاں موجود رہتا ہے، چئیرمین پی ٹی آئی کو ڈاکٹروں کی چیکنگ کے بعد اسپیشل خوراک دی جاتی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے کمرے کے باہر برآمدے میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی منگل کو فیملی، جمعرات کو وکلا سے ملاقات کروائی جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.