ہفتہ 24؍محرم الحرام 1445ھ12؍اگست 2023ء

ایشیا کپ کرکٹ کےلیے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع

ایشیا کپ کرکٹ کےلیے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی۔

پہلے مرحلے میں پاکستان کے میچز اور وی آئی پی اور پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹس فروخت کےلیے پیش کیے گئے ہیں۔

ایشین کرکٹ ایونٹ میں پہلا میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا، جس کے وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے رکھی گئی ہے، پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے ابتدائی 2 میچز میں وقار یونس اور وسیم اکرم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے ہے جبکہ وسیم اکرم گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 7 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

عمران خان اور فضل محمود انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار جبکہ پریمیئم کیٹگری میں شامل رمیز راجا اور سعید انور انکلوژر کے ٹکٹس کی قیمت 1500 روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.