ہفتہ 24؍محرم الحرام 1445ھ12؍اگست 2023ء

سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے، تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ تاریخی قرار دے دیا۔ 

پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومت نے نوّے دن میں الیکشن کے حکم پر اپیل کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے یہ قانون سازی کی تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ قانون کالعدم قرار پانے سے نوے دن میں الیکشن کرانے کا حکم حتمی ہوگیا ہے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئینی اسکیم بدلنے کی کوششوں کے خلاف ایک موثر قدم ہے۔

سینیٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ عدالت سے سزا یافتہ نواز شریف کا ملکی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ سپریم کورٹ ریویو ایکٹ پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار سے تجاوز ہے، سپریم کورٹ ریویو ایکٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں لہذا اسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افسوس ہوا سپریم کورٹ نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈز ایکٹ کیس کا فیصلہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا نواز شریف کی واپسی سے کوئی تعلق نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.