الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پولیس کو موصول ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس حکام وارنٹ کی تعمیل کرانے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ پولیس وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے واٹس ایپ اور پی ٹی آئی کی قیادت کو وارنٹ موصول کرانے کے آپشن پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی جی اسلام آباد وارنٹ کی تعمیل کیسے کروائیں گے، فیصلہ آج رات تک متوقع ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان نے ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل میں مزاحمت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ ہونے پر عمران خان اور فواد چوپدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان اور فواد چوہدری کو آئی جی پولیس کے ذریعے 14 مارچ کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
Comments are closed.