وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کے لیے ظہرانے میں 6 ڈشوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے اراکین پارلیمنٹ کے لیے وزیرِ اعظم ہاؤس سے کھانا تیار کروایا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کے لیے باربی کیو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹھے میں فرنی، حلوہ اور فروٹ چاٹ بھی رکھی گئی۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی بھی ظہرانے میں شریک ہوئے ہیں۔
Comments are closed.