جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

الیکشن کمیشن کی وزیرِ اعظم کو فنڈز کی فراہمی سے متعلق خط لکھنے کی تردید

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق خط لکھنے کی تردید کر دی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے وزیرِ اعظم کو کوئی خط نہیں لکھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔

حکومت نے الیکشن کےلیے فنڈز کے اجراء کا معاملہ ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے الیکشن کے لیے فنڈز کے اجراء کا معاملہ ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ الیکشن کے لیے فنڈز جاری کرنے کا معاملہ ایک بار پھر پارلیمنٹ کے سپرد کر دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.