جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

سوڈان میں جنگ بندی میں 72 گھنٹے کی توسیع کی ابتدائی منظوری کا اعلان

سوڈانی فوج نے جنگ بندی میں 72 گھنٹے کی توسیع کی ابتدائی منظوری کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس نے جنگ بندی میں توسیع کے بعد سوڈان سے مزید شہریوں کے انخلا کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔

فرانس کی وزارتِ خارجہ کے مطابق سوڈان سے مزید شہریوں کا انخلا کیا جائے گا، برطانیہ، امریکا، کینیڈا، اٹلی اور سوئیڈن کے شہریوں کو بھی نکالا جائے گا۔

فرانس کی وزارتِ خارجہ کے مطابق سوڈان سے اب تک 936 افراد کا انخلا کرایا جا چکا ہے۔

سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جو کہ 3 روزہ جنگ بندی کے دوران بھی مختلف مقامات پر جاری رہیں۔

علاوہ ازیں سوڈان سے 58 ممالک کے 1687 افراد کو بھی بحری جہاز کے ذریعے سے سعودی عرب پہنچا دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.