محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق کراچی میں اب تک 60 سال سے زائد عمر کے 1000 افراد کو انسداد کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق کراچی میں اب تک 60 سال سے زائد عمر کے 1000 افراد کو انسداد کورونا کی ویکسین دی جاچکی ہے، ابھی تک کسی بھی فرد کی ویکسین کے بعدحالت بگڑنے کا کوئی واقع پیش نہیں آیا۔
سندھ محکمہ صحت نے کہا ہے کہ لوگ اپنے موصول ہونے والے ایس ایم ایس کےتحت متعلقہ سینٹرز پر جاکر ویکسین لگوائیں۔
کراچی شہر میں 27 سینٹرز پر 60 سال سے زائدافراد کو ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے، پہلی ڈوز کے 21 روز کے وقفے کے بعد دوسرا ڈوزلگایا جائیگا، ویکسین لگوانے کے لئے معمر افراد اپنا قومی شناختی کارڈلازمی ساتھ لائیں۔
Comments are closed.