بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی پولنگ ایجنٹ مرضی سے مہر لگوا رہے ہیں: عطاء تارڑ

مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ پی پی 84  میں پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ ووٹرز پر دباؤ ڈال کر مرضی سے مہریں لگوا رہے ہیں۔

پنجاب کے ضلع خوشاب کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے جہاں مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ نے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا ہے۔

خوشاب کے پولنگ اسٹیشن نمبر 81 میں جہاں ووٹر ووٹ کاسٹ رہے تھے وہیں ایک حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جمالی بلوچاں میں قائم پولنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا، ٹرن آؤٹ کافی بہتر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمالی بلوچاں پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کے غیر متعلقہ لوگ موجود ہیں، پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ ووٹرز پر دباؤ ڈال کر مرضی سے مہریں لگوا رہے ہیں۔

عطاء تارڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا ہے، ریٹرننگ آفیسر سے درخواست ہے کہ مانیٹرنگ کیلئے نمائندے بھجوائیں۔

عطاء تارڑ کی میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ان کے خلاف نعرے بازی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.