شوکت ترین کو کابینہ ڈویژن نے وزیرخزانہ کی حیثیت سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
کابینہ ڈویژن نے شوکت ترین کو بطور وزیرخزانہ ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
دوسری جانب سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو وزیراعظم عمران خان کا مشیر مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق شوکت ترین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا انہیں وزیراعظم کا مشیر برائے خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شوکت ترین کی بطور وزیرِ خزانہ عہدے کی مدت ہفتے کے روز ختم ہو گئی تھی، انہوں نے 17 اپریل 2021ء کو بطور وزیرِ خزانہ چارج سنبھالا تھا۔
شوکت ترین کے لیے بطور وزیرِ خزانہ 6 ماہ میں رکنِ پارلیمنٹ بننا لازمی تھا، آئین کے تحت شوکت ترین بغیر رکنِ پارلیمنٹ 6 ماہ عہدے پر رہ سکتے تھے۔
Comments are closed.