coyote hookup hookup Cragsmoor New York 80 hookup what is the best gay hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیخ رشید نے مہنگائی کی ذمہ داری سابقہ حکومتوں اور کورونا پر ڈال دی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مہنگائی کا اعتراف کرلیا مگر ذمہ داری ماضی کی حکومتوں اور کورونا پر ڈال دی اور کہا کہ جو مہنگائی کے خلاف چیمپئن بن رہے ہیں، یہ ملک لوٹنے والے سب سے بڑے چور ہیں، ہم مہنگائی کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں، میں تو کابینہ میں آٹا، دال، چینی کی بھی بات کرتا ہوں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اس سال مہنگائی کو ختم کریں، آج ان کی زیر صدارت مہنگائی سے متعلق اجلاس بھی ہو رہا ہے۔

شیخ رشید نے کہاکہ مہنگائی ہے، میں تسلیم کرتا ہوں، کورونا کی وبا، قرضوں کی واپسی کے مسائل ہیں، عالمی بحران میں پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ عمران خان کی خوش قسمتی ہے جو اسے تھکی ہوئی اپوزیشن ملی ہے، سب سے بڑے چور منہ صاف کرکے پھر آگئے ہیں، پاپڑ والے، دہی بڑے والوں کے اکاؤنٹس سے اربوں نکلتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم مرا ہوا سیاسی ہاتھی ہے، کنویں کے مینڈکوں کا سیاست کا دور ختم ہوگیا ہے، بلاول دل کے قریب ہے، اس کے لیے سات خون معاف ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کیا خطرناک ہوگی اس میں توڈنک ہی نہیں،اس ملک میں سیاست ایسے ہی چلتی ہے، جب ہم اپوزیشن میں تھے تو کہتے تھے آج گئے کل گئے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد 6 ماہ انتخابی مہم چلتی ہے، اپوزیشن کے پاس سیاسی سوچ نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موٹر بائیکس کی اسکواڈ ختم کردی ہے، سیف سٹی پروجیکٹ اور جدید مانیٹرنگ گاڑیاں دی ہیں، ڈرونز لے رہے ہیں، لیکن اس سے لاٹھی چارج نہیں ہوسکتا، مشتعل ہجوم کو روکنے کے لیے نفری بڑھانی ہوگی، پولیس میں ایک ہزار مزید نوجوان بھرتی کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ افغانستان کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت ختم کردی گئی ہے، افغانستان کے مسئلے پر کابل اور دنیا کے ساتھ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈاکٹر قدیر کا مقبرہ بنے گا، ڈیزائن ان کے گھر والوں نے دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.